مظاہرین کامیاب ، تھائی لینڈ کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام انتخابات کااعلان کردیا

مظاہرین کامیاب ، تھائی لینڈ کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام ...
مظاہرین کامیاب ، تھائی لینڈ کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام انتخابات کااعلان کردیا

  



بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شینا وترا نے حزب اختلاف کے ارکان کے مستعفی ہونے اور حکومت مخالف مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم ینگ لک نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کے دوران نئے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ حکومت کے مخالف ہیں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ تھائی عوام کو اقتدار واپس کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ تھائی عوام فیصلہ کر لیں۔ وزیراعظم ینگ لک شینا وترا نے اپنے خطاب کے دوران انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھاکہ جتنی جلد ممکن ہوسکا انتخابات منعقد کروائیں گے۔ مظاہرین کے رہنما سوتھپ تھاگسوبان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک جاری رہے گی، ہمارا مقصد اقتدار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے بعد پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات ہوں گے لیکن تھاکسین کا اقتدار اب بھی ہے۔واضح رہے کہ تھائی میں گزشتہ کئی دنوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں مظاہرین ینگ لک کی حکومت کی جگہ ایک غیر منتخب عوامی کونسل کو لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...