امریکی وزیردفاع سے ملاقات، ڈرون حملوں پر تفتیش، دہشتگردی کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کو نقصان ہورہاہے: وزیراعظم نوازشریف

امریکی وزیردفاع سے ملاقات، ڈرون حملوں پر تفتیش، دہشتگردی کے خاتمے کی حکومتی ...
امریکی وزیردفاع سے ملاقات، ڈرون حملوں پر تفتیش، دہشتگردی کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کو نقصان ہورہاہے: وزیراعظم نوازشریف

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ملاقات میں ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے نقصان دہ ہیں اور ان سے دہشت گردی کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی شعبے میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں توانائی، دفاع ، سیکیورٹی ، ایٹمی عدم پھیلاو¿ اور خطرناک ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق گروپس کے اجلاس جلد کرانے پر اتفاق کیاگیاہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پرامن، مستحکم اورمتحد افغانستان چاہتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کا خطے میں سلامتی اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کردار قابل تعریف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...