پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس کیلئے گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند

پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس کیلئے گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند
 پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس کیلئے گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شارٹ فال بڑھنے سے سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس کے لیے منگل سے غیر معینہ مدت کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر نے بتایا کہ سردی میں اضافے کی وجہ سے گیس کا شارٹ فال ایک ہزارملین کیوبک فٹ تک پہنچ گیاہے اور اس صورتحال میں اولین ترجیح گھریلوصارفین کو دی جائے گی ۔ اُنہوںنے بتایاکہ منگل سے تمام صنعتی یونٹس ،سی این جی سٹیشنز اور کیپٹوپاورپلانٹس کو گیس نہیں ملے گی اور غیرمعینہ مدت کے لیے بندش کا یہ فیصلہ کیاگیا،منگل کو صبح چھ بجے سے نئے شیڈول پر عمل ہوگا ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں