ایشیائی ترقیاتی بینک نے جامشورو میں پاور منصوبوں کیلئے قرضے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے جامشورو میں کوئلے سے چلنے والے پاور منصوبوں کیلئے ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق یہ منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک کے منیلا میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق منظور ہونے والا قرضہ نرم شرائط پر ملے گا اور اس رقم سے 1,320 میگاواٹ کے دو منصوبے لگائے جائیں گے۔