دبئی میں پاکستانی باپ اور بیٹیوں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا: پولیس
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم پاکستانی خان کی مبینہ خودکشی سے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹیوں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے اور اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں آ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں مقیم پاکستانی خاندان کے افراد 2 دسمبر کی رات مردہ پائے گئے تھے۔