پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت شفاف نہیں ہو سکتے، لوگ بجلی کا بل دیں یا بچوں کو پڑھائیں: عمران خان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت شفاف نہیں ہو سکتے، لوگ بجلی کا بل دیں یا ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت شفاف نہیں ہو سکتے، لوگ بجلی کا بل دیں یا بچوں کو پڑھائیں: عمران خان

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فراڈ الیکشن سے ہی کرپشن شروع ہوتی ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت شفاف نہیں ہو سکتے، ملک میں تب تک الیکشن نہیں ہونے دیں گے جب تک شفاف نہ ہوں ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں بڑی دھاندلی ہوئی اور لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلا، حکومت نے بھی اعتراف کیا کہ 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لیڈروں کے پیسے باہر ہیں، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، حکمران عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، مہنگائی سے سارا پاکستان تنگ ہے، لوگ بجلی کا بل دیں یا بچوں کو پڑھائیں۔ عمران خان نے کہا کہ نیٹو سفیروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپلائی نہ روکی جائے، سی آئی اے ڈرون حملوں کو آپریٹ کر رہا ہے اور ڈرون حملے امریکہ اور پاکستان کا معاملہ ہے، نیٹو سفیر کہتے ہیں کہ وہ خطے سے واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...