پنجاب میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

پنجاب میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں: رانا ثناءاللہ
پنجاب میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت کی تیاری مکمل ہے، جو شیڈول ملے گا اس پر الیکشن کرانے کیلئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی تاہم دوسرے صوبوں میں اتحاد کر سکتی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف فیشن شو ہو گا، عمران خان نے مقامی ہوٹل میں مہنگائی کا جلسہ کر کے غریبوں کا مذاق اڑایا۔

مزید : لاہور