اہداف پورے ہونے تک ڈرون حملے جاری رہیں گے: امریکہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے، اہداف پورے نہ ہوئے تو حملے جاری رکھیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستانی قیادت نے کہا کہ ڈرون حملوں سے باہمی اعتماد کو ٹھیس پہنچا ہے جبکہ دو طرفہ کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ڈرون حملے بند کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے اور اہداف پورے ہونے تک ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔