مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل جلدشروع ہو گا:پرویزرشید

مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل جلدشروع ہو گا:پرویزرشید
مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل جلدشروع ہو گا:پرویزرشید

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لیے مرحلے طے ہو رہے ہیں جلد ٹرائل شروع ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم میں کسی کو نہیں نوازا جائے گا، چھ ماہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ لوگوں کو قرضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سو ارب روپے کے قرضوں پر کوئی نہیں بولتا ، عام لوگوں کو قرض دیا جائے تو شور مچ جاتا ہے۔ فرقہ واریت میں ملوث لوگوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،نئے قوانین کے تحت مذہبی تعصب پھیلانے والی شخصیات سے نمٹا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...