پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کر جاری کردیا جس کے مطابق صوبے میں پولنگ 30 جنوری کو ہوگی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا تاہم وہاں انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 18 جنوری کو ہی ہوں گے۔ سندھ حکومت اگرانتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کا احتیار نہیں ہے صرف عدالت ہی صوبائی حکومت کو انتخابات کی نئی تاریخ دے سکتی ہے۔دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

مزید : لاہور