نیٹوسپلائی کی بندش سے امریکہ دباو میں آگیا:شیریں مزاری

نیٹوسپلائی کی بندش سے امریکہ دباو میں آگیا:شیریں مزاری
نیٹوسپلائی کی بندش سے امریکہ دباو میں آگیا:شیریں مزاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند کرنے کے مطالبے اور نیٹوسپلائی کی معطلی سے امریکہ دباو¿ میں آگیا اور چیک ہیگل کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی اب ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرے، چیک ہیگل سے کہا جائے کہ حملے ناقابل قبول، غیرقانونی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں، انہیں جنگی جرم قراردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیک ہیگل کے سامنے اے پی سی کے فیصلے رکھے جائیں کیونکہ امریکہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی سے دباو¿میں آچکا ہے۔

مزید : قومی


loading...