ہمارے سینوں میں دل نہیں قائد تحریک کی محبت دھڑکتی ہے، مائنس الطاف کا فارمولا قبول نہیں: حیدر عباس رضوی

ہمارے سینوں میں دل نہیں قائد تحریک کی محبت دھڑکتی ہے، مائنس الطاف کا فارمولا ...
ہمارے سینوں میں دل نہیں قائد تحریک کی محبت دھڑکتی ہے، مائنس الطاف کا فارمولا قبول نہیں: حیدر عباس رضوی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے سینوں میں دل نہیں قائد تحریک کی محبت دھڑکتی ہے ، مائنس الطاف حسین کا فارمولا قبول نہیں ۔ یوم شہداءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف مختلف قسم کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں ، صدیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز کیلئے قربانیاں دیں اور ہمارے 20 لاکھ شہداءنے وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کیں، ہم لاکھوں نہیں کروڑوں کی جماعت ہیں، صبر کے لفظی مطلب اپنے موقف پر قائم رہنے کے ہیں اور ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہمارے سینوں میں دل نہیں قائد تحریک دھڑکتے ہیں، ہم نے کل بھی کہا اور ہم آج بھی کہتے ہیں کہ مائنس الطاف حسین کا فارمولا قبول نہیں ۔

مزید : کراچی


loading...