اسے ہیم برگر کیوں کہتےہیں ؟

اسے ہیم برگر کیوں کہتےہیں ؟
اسے ہیم برگر کیوں کہتےہیں ؟

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا میں بالعموم اور امریکہ میں بالخصوص ہیم برگر بہت پسندیدگی سے کھائے جاتے ہیں اور اکثر لوگ اسے امریکی ایجاد سمجھتے ہیں۔ دراصل اس برگر کی ابتدائی شکل 18 ویں صدی میں سامنے آئی۔

بھارتی حکومت نے KFCکے خلاف اعلان جنگ کر دیا

ایشیائی ممالک میں جانے والے کچھ جرمن لوگوں نے دیکھا کہ یہاں کے مقامی لوگ گوشت کو نرم کرنے کیلئے دوران سفر گھوڑے کی زین کے نیچے رکھ لیتے تھے۔ انہیں گوشت کو کھانے کیلئے تیار کرنے کا یہ طریقہ بہت پسند آیا اور جرمنی آ کر انہوں نے اس کا استعمال شروع کیا۔ بعد میں جب جرمن تارکین وطن نے امریکہ کا رخ کیا تو یہ طریقہ یہاں بھی پہنچ گیا اگرچہ اس وقت اسے ڈبل روٹی کے ساتھ نہیں بنایا جاتا تھا اور اس میں پنیر بھی شامل نہیں ہوتا تھا۔ ڈبل روٹی کے ساتھ ہیم برگر بنانے کا طریقہ 1904ءمیں امریکی شہر سینٹ لوئیس میں متعارف کروایا گیا اور یہ اتنا مقبول ہوا کہ ساری دنیا میں پھیل گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...