آخر کار فیس بک نے صارفین کی سن لی
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک نے ’پرائیویسی سیٹنگز‘ کی پیچیدگی کے خلاف شدید احتجاج کے بعد اب اسے نہایت سادہ انداز میں پیش کر دیا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ہر کوئی با آسانی جان سکے گا کہ اس کا ڈیٹا کتنا محفوظ ہے اور کس کس کے پاس پہنچ رہا ہے۔
شادی کے کتنے سال بعد میاں بیوی سب سے زیادہ ناخوش ہوتے ہیں؟ تحقیق نے بتا دیا
اس سے پہلے فیسبک پر یہ اعتراض کیا جا رہا تھا کہ اس کی پرائیویسی اتنی غیر واضح اور مبہم ہے کہ عام آدمی اسے پوری طرح سمجھ نہیں پاتا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ عام طور پر اسے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز کن لوگوں کے پاس جا رہی ہیں یا پیغامات کو کون کون دیکھ رہا ہے جبکہ یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ فیسبک سمیت کونسی ویب سائیٹیں ڈیٹا تک رسائی رکھتی ہیں۔
رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے جوڑوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں انوکھی سزا پر غور
فیسبک کے چیف پرائیویسی آفیسر ایرن ایگن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب یہ نظام بہت سادہ کر دیا گیا ہے اور اب صارف کو تصاویر کے ذریعے دکھایا جائے گا کہ اس کا اکاو¿نٹ کیسا نظر آ رہا ہے اور کون کون اس کی معلومات تک رسائی رکھتا ہے۔ صارف اپنی مرضی سے ’پرائیویسی سیٹنگز‘ میں ضروری تبدیلیاں بھی کر سکتا ہے جبکہ شرائط و ضوابط کو بھی پہلے کی نسبت بہت محدود کر دیا گیا ہے۔