باکسنگ چیمپئن بن گیا لیکن پھر بھی،عامر خان کا دلچسپ انکشاف

باکسنگ چیمپئن بن گیا لیکن پھر بھی،عامر خان کا دلچسپ انکشاف
باکسنگ چیمپئن بن گیا لیکن پھر بھی،عامر خان کا دلچسپ انکشاف

  



لندن (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج بھی ان کے کپڑے دھوتی ہیں اور ساتھ ہی مغربی میڈیا میں اس بات پر حیرت اور مذمت کاآغاز ہو گیا ہے۔ اخبار ”گارڈین“ سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ آج کے دور میں بھی جوائنٹ فیملی کی صورت میں رہتے ہیں جس میں ان کی والدہ، شریک حیات، بیٹی، بھائی اور بہن شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کپڑے دھوتی ہیں اور ان کی باکسنگ کٹ بھی تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ مسلمان ہیں لیکن اپنی ننھی بچی کی خوشی کیلئے کرسمس بھی منائیں گے اور اس موقع پر ٹرکی (فیل مرغ) کا گوشت بھونیں گے اور ننھا سا کرسمس ٹری بھی بنائیں گے۔ مغربی میڈیا میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ارب پتی باکسر 27 سال کے ہو چکے ہیں اور شادی شدہ بھی ہیں لیکن کپڑے والدہ سے دھلواتے ہیں۔ بعض حلقوں نے اس بات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کپڑے خود دھوئیں یا کم از کم کوئی ملازم ہی رکھ لیں۔

مزید : کھیل


loading...