شامی فوج کا اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریب حملوں کا دعویٰ

شامی فوج کا اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریب حملوں کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(آن لائن)شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریب حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔ شام کی فوج کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیماس کے قصبے کے قریب کے علاقے پر بمباری کی ہے۔ بیان میں ان حملوں کو ’براہِ راست جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کرنے کے لیے کیے گئے۔ اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔

مزید :

عالمی منظر -