انڈر انوائسنگ کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے

انڈر انوائسنگ کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن ایف بی آر کمیٹی کے چیئر مین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ انڈر انوائسنگ کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تما م تر معیشت ملکی و غیر ملکی قرضوں پرکھڑی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مقامی بینکوں کے قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ قرضے لینے کی بجائے ریونیو میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیکسوں کے نظام اور انڈر انوائسنگ جیسے کرپشن کے سسٹم کو ختم نہیں کیا جاتا ملک مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب جائے گا ، انہوں نے کہا حکومت جب تک ایف بی آر میں موجود کرپٹ مافیا کو کنٹرول نہیں کریگی تو سالانہ ریونیو کے ہدف کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔
، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے حکام کو چاہئے کہ وہ انڈر انوائسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ سالانہ اربوں روپے کا نقصان نہ ہو اور ایمان دار ٹیکس گذاروں کی حوصلہ آفزائی ہو۔

مزید :

کامرس -