ایران میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 25 ہزار اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات

ایران میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 25 ہزار اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات

تہران (اے پی پی) ایران میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 25 ہزار اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کربلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر تحصیل الطریحی نے بتایا کہ چہلم کے موقع پر امن وامان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کیلئے شہر بھر میں اضافی سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی انتظامات کیلئے 25 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں سے 15 ہزار کا تعلق کربلا جبکہ دیگر کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے۔

واضح رہے کہ چہلم کے موقع پر دنیا بھر سے عزادار کربلا آتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...