او جی ڈی سی ایل نے تیسواں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈجیت لیا

او جی ڈی سی ایل نے تیسواں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈجیت لیا

  



لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے تیسواں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا ہے ۔محمد رفیع منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے یہ ایوارڈوصول کیا ۔ تیسویں ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب 7 دسمبر 2014 کو گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی ۔ ممنون حسین صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی اس تقریب میںشریک ہوئے۔کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ایم اے پی ) ہر سال کرتی ہے ۔ یہ شاندار ایوارڈ پاکستان میں ایسی کمپنیوں کو دیا جاتا ہے جو انتظامی امور اور مالی کارکردگی میں شاندار نتائج دیتی ہیں ۔او جی ڈی سی ایل کو بہترین کارکردگی پر سال 2014 کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور تیل و گیس سیکٹر میں بطور فاتح قرار پائی ۔ زاہد مظفر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی اینڈ سی ای او کو یہ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

مزید : کامرس