پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2014 -15کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے زیرتبصرہ مدت کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014-15کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دونوں ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت 62 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا ۔ اِس دوران پاکستان کی برآمدات بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافے سے تیرہ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے اڑتالیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئی۔

مزید : کامرس