کے ایس ای 100انڈیکس کی32100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کے ایس ای 100انڈیکس کی32100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتارچڑھاو¿ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی32100 کی نفسیاتی حد گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب90کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.76 فیصد کم جبکہ53.26حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اور انشورنس سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32206پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.45پوائنٹس کمی سے 32010.33پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 145کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،196کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب،90کروڑ37لاکھ 12ہزار 621روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب3ارب 35لاکھ 8ہزار684روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ68لاکھ88ہزار 50شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں9کروڑ96لاکھ8ہزار630 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت95.00روپے اضافے سے3445.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت55.93روپے اضافے سے 1174.65روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ویتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت206.15روپے کمی سے3933.00جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت34.58روپے کمی سے 1197.25روپے ہوگئی ۔پیر کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ40لاکھ18ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے اضافے سے9.17روپے جبکہ ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ14ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے اضافے سے13.94روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس94.04پوائنٹس کمی سے 20724.29پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس417.60پوائنٹس کمی سے 50650.94جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.83پوائنٹس کمی سے 23321.19پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...