برطانوی شاہی جوڑا پہلے دورہ امریکا پر نیویارک پہنچ گیا
نیویارک (آن لائن) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پہلے دورہ امریکا پر نیویارک پہنچ گئے۔ ڈیوک اورڈچز آف کیمبرج کا امریکا کا تین روزہ دورہ انتہائی مصروف گزرے گا جہاں وہ خیراتی تنظیموں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں سے متعلق کئی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شہزادہ ولیم کی آج واشنگٹن میں صدر باراک اوباما سے ملاقات بھی طے ہے۔ وہ جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔