کسٹم ویلیو ایشن نے ٹوائلٹ سوپ کی ویلیو ایشن رولنگ جاری کردی

کسٹم ویلیو ایشن نے ٹوائلٹ سوپ کی ویلیو ایشن رولنگ جاری کردی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹم ویلیو ایشن نے ٹوائلٹ سوپ کی ویلیو ایشن رولنگ جاری کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹم ویلیو ایشن کی جانب سے کسٹم ایکٹ شق نمبر 25-Aکے تحت ٹوائلٹ سو پ کی ویلیو ایشن رولنگ نمبر 702/2014جاری کردی گئی ہے ۔مذکورہ ویلیو ایشن رولنگ کے مطابق پاکستان کسٹم ٹریف کوڈ 3401.1900اور 3401.1100میں چین سے درآمد کیے جانے والے میڈی کیٹڈ سوپ کی ویلیو ایشن 3ڈالر فی کلو گرام جبکہ سٹیلمنز ،یارڈلے ،کریس ،ویلویٹ ،بلیس ،یونگ ،Dove کی ویلیو ایشن 1.70ڈالر فی کلو گرام ،کوسٹ اینڈ فریڈ ویلیو مختص کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں پریس ،ڈالان ،نیویا ،ارش ،اسپرنگ ،رومانو ،کلاسک ،زیسٹ ،اسکینٹڈ لکس ،کیمی ،لیور 2000،فروٹون فروٹی کی سی اینڈ ایف ویلیو 1.30ڈالرمقررکی گئی ہے۔

 ۔دیگر میں جانسن ،ہمالیہ ،بی اینڈ فلاور ،ویسلین ،کلیپٹرا ،بروٹ ،کلاسک ،کلاسک وائٹ ،امپریل لیدر ،پامیلا کینڈی ،ڈائنا ،ڈورا لیڈی اور لیس باتھ 1ڈالر ،جبکہ لیرویا ،ایسپسو ،ہارمنی ،ایف اے ،جو ،جولی ،آئرس ،ایوا ،مے ،رائل لیدر ،رائل سلک ،مس پیرس ،پیوا کی ویلیوایشن رولنگ 0.75ڈالر مقرر کی گئی ہے اور کینیڈا ،یوایس اے اور یورپ سے درآمد سے کیے جانے والے صابن کی سی اینڈ ایف ویلیو 1.70ڈالر ،مڈل ایسٹ ،سعودی عرب اور ترکی سے آنے والی اشیاءکی سی این ایف ویلیو 1ڈالر فی کلو گرام جبکہ دیگر ممالک سے درآمد کیے جانے والے صابن کی ویلیو 0.90ڈالر فی کلو گرام مختص کی گئی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...