اتحاد ایئرویزنے پشاوراورابوظہبی کیلئے روزانہ پروازیں شروع کردیں

اتحاد ایئرویزنے پشاوراورابوظہبی کیلئے روزانہ پروازیں شروع کردیں

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)اتحاد ایئرویزنے پشاوراورابوظہبی کیلئے روزانہ پروازیں شروع کردیں ۔ پشاورکے مسافر اب ہفتے کے کسی بھی دن پروازکی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو پاکستان میں اتحادایئرویزکی اپنی سروسزمیں اضافہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔یہ آفراتحادایئرویز کیجانب سے پاکستان میں ایئرلائن کے موجودہ پورٹ فولیومیں ایک اضافہ ہے جو اس وقت کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے 46 ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہیں۔ مسافر اب متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین ایئر لائن کی پشاور سے روزانہ پروازکے ساتھ باسہولت اور لچکدار اوقات کے تجربہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔یہ سروس یکم دسمبر 2014 سے شروع ہوگئی ہے۔

اضافی پروازیں اتحادایئرلائن کے مہمانوں کو پشاور سے ابو ظہبی کے راستے یورپ، امریکہ، مشرق وسطی اور افریقہ تک پروازکے آپشنز بھی فراہم کرے گا۔

مزید : کامرس


loading...