نورپورہ ترال میں گرینیڈ حملہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا

نورپورہ ترال میں گرینیڈ حملہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا

  



ترال(کے پی آئی) جنوبی قصبہ ترال میں تعینات فورسز کے ایک عارضی کیمپ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے گرینیڈ دھماکے میں سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔اس دھماکے کی وجہ سے پوری بستی میں سنسنی پھیل گئی ۔ اتوار کی شام 6:10بجے ہائیر سیکنڈری سکول نور پورہ ترال میں تعینات سنٹرل انڈسٹریز سیکورٹی فورسز کی ٹکڑی پر گرنیڈ داغا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک اہلکار آر کے جالا شدید زخمی ہوا جسے سرینگر منتقل کیا گیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترال قصبے میں ہی جمعہ کو ایک زور دار دھماکہ کی زد میں آکر دو افراد جان بحق جبکہ 22دیگر زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...