حکومت نے ایس آر او 608 واپس نہ لیا تو ہڑتال پر مجبور ہوجائینگے،شاہین احسان مغل

حکومت نے ایس آر او 608 واپس نہ لیا تو ہڑتال پر مجبور ہوجائینگے،شاہین احسان مغل

سرگودھا (آن لائن) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ایس آر او 608 واپس نہ لیا تو تاجر ملک گیر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ ایس آر او 608 تاجروں پر لٹکتی ہوتی تلوار ہے اور اس معاملے پر ملک بھر کی تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے اگر حکومت نے SRO608 واپس نہ لیا تو تاجر اپنے حق کےلئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائینگے ایس آر او جاری کرنا حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ ایس آر او 608 قانون کا حصہ نہیں ہوتا اس شق سے تاجروں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے اور یہ کسی طرح بھی تاجروں اور حکومت کے مفاد میں نہیں ہے اس سے تاجروں اور حکومت کے درمیان خلیج بڑھے گی اور موجودہ سیاسی حالات کسی طرح بھی حکومت کے موافق نہیں ہیں۔

 اس لئے وفاقی وزیر خزانہ فوری طور پر ایس آر او 608 واپس لینے کے احکامات جاری کریں اور تاجروں میں پائی جانیوالی تشویش کو ختم کریں۔#/s#

مزید : کامرس


loading...