لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

              لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزملاجلا رجحان رہا - مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ19کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ64کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس0.74پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5810.19 پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل25لاکھ36ہزار750حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز32لاکھ59ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے12لاکھ97ہزار حِصص۔ کے- الیکٹرک لمیٹڈکے5 لاکھ1 ہزار حصص۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کاپوریشن لمیٹڈ کے2 لاکھ 20 ہزارحِصص فروخت ہوئے۔

 سب سے زیادہ اضافہ فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.66روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈزکمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.15روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...