پرنس ولیم اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

پرنس ولیم اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

  



نیو یارک (این این آئی) برطانوی شہزادے ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ پہلی بار امریکا کے دورے پر پہنچے امریکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن دورہ امریکہ ایسے وقت میں کررہی ہیں جب ایک بار پھر کہا جارہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اپنے دورے میں شاہی جوڑا بچوں کے ایک فلاحی ادارے کے علاوہ نائن الیون کی یادگار اور میوزیم کا بھی دورہ کرےگا۔ شہزادہ ولیم وائٹ ہاﺅس میں صدر اوباما سے ملاقات کرنے کے علاوہ ایک سمینار میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...