دہلی ٹرانسپورٹس اتھارٹی نے کیب کمپنی ’’عبر کیبز‘‘ پر پابندی عائد کر دی

دہلی ٹرانسپورٹس اتھارٹی نے کیب کمپنی ’’عبر کیبز‘‘ پر پابندی عائد کر دی

  



نئی دہلی(اے پی پی) ٹیکسی کیب میں خاتون ایگزیکٹیو کی آبروریزی کے واقعہ کے بعد دہلی ٹرانسپورٹس اتھارٹی نے کیب کمپنی ’’عبر کیبز‘‘ پر پابندی عائد کر دی ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کمپنی نے پولیس کی جانب سے تصدیق کئے بغیر ڈرائیور کیوں رکھا جس نے یہ گھناونا جرم کیا۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ عبر کیبز‘‘ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی اور کمپنی کے ڈرائیور کی جانب سے سنگین جرم کے ارتکاب کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عبر کیبز کی ہر قسم کی سروسز کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمپنی کو مستقبل میں دہلی میں کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ سروس کیلئے بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزم ٹیکسی ڈرائیور شبوکمار یادیو کو پولیس نے خاتون کی آبروریزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور ملزم قبل ازیں بھی ایک اور آبروریزی کے مقدمہ میں 2سال قید کاٹ چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر