چین، شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

چین، شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

بیجنگ (آئی این پی)چین کے صوبے سیچوان کے ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کی ہائی وے پر گہری دھند تین تیزرفتار کاروں کے ٹکرانے کی وجہ بن گئی تاہم کاروں کی ہیزرڈ لائٹ آن نہ ہونے کے باعث پیچھے آنے والی درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا، حکام نے 6 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کو بحال کرایا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...