مکہ مکرمہ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی طبیعت بہتر

مکہ مکرمہ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی طبیعت بہتر

  



مکہ مکرمہ(اے این این)امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی طبعیت بہتر ہو گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کوہفتے کے طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ان کی طبیعت نمازمغرب کی امامت کے دوران خراب ہوئی تھی ۔امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس ہفتے کے روزمسجد الحرام میں نمازمغرب کی امامت کررہے تھے،سورہ فاتحہ کی تلاوت کے دوران ان کو شدید کھانسی کا دورہ پڑا،اس کے باوجود انھوں نے سورہ فاتحہ مکمل کی۔ ،جس کے بعد ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی طبیعت بہتر ہے،خانہ کعبہ کے موذن شیخ ماجد بن عباس کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے آج بھی نماز مغرب پڑھائی ہے۔

مزید : عالمی منظر