پاکستان سے تجارت کا انحصار بھارت کو پسند یدہ ملک قرار دینے سے مشروط

پاکستان سے تجارت کا انحصار بھارت کو پسند یدہ ملک قرار دینے سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  کراچی (اکنامک رپورٹر)بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارت کے پھیلاﺅ کا انحصار پاکستان کی جانب سے پسندیدہ ملک قرار دینے سے مشروط کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صنعت و حرفت کی مرکزی وزیر نرملا رامان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کا انحصار بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں ناکام رہا۔1996 میں پاکستان نے بھارت کو پہلی بار پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تاہم اسے عملی جامہ نہ پہنایاجاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

مزید :

کامرس -