امریکہ پر جاپان کا حملہ، 73 برس بیت گئے
پرل ہاربر(اے این این)امریکہ پرجاپان کے حملے کو 73برس بیت گئے ، حملے کے ایک دن بعد امریکہ نے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کیا، اور یوں، امریکہ جنگ عظیم دوئم میں داخل ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ پر جاپان کے حملے کو 73برس بیت گئے ۔ اِس حملے میں 2400 سے زائد امریکی ملاح اور دیگر افراد ہلاک ہوئے تھے، جو کہ اب بحرالکاہل کے وسط میں جزہرہ نما امریکی ریاست کا درجہ رکھتا ہے۔ 1941 میں امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ نے سات دسمبر کے حملے کے لیے کہا تھا کہ یہ ایک ایسے دِن کے طور پر یاد رہے گا، جو بدنامی کا باعث بنا، جس کے ایک ہی روز بعد امریکہ نے جاپان کے خلاف اعلانِ جنگ کیا، اور یوں، امریکہ جنگ عظیم دوئم میں داخل ہوگیا تھا۔اس دن کے حوالے سے کسی تقریب میں شرکت کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ اب، جاپان امریکہ کا ایک قریبی اتحادی ہے اور اس وقت جنگ عظیم دوئم میں شرکت کرنے والے سابق امریکی فوجیوں کی تعداد بہت ہی کم رہ گئی ہے، جب کہ اس لڑائی میں ایک کروڑ 60 لاکھ اہل کاروں نے حصہ لیا تھا۔