اسرائیل داعش کو تربیت دے رہا ہے، الیگزینڈر پروخانوف

اسرائیل داعش کو تربیت دے رہا ہے، الیگزینڈر پروخانوف

  



 ماسکو(آئی این پی)روسی صدر کے مشیر الیگزینڈر پروخانوف نے کہا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کو اسرائیل تربیت دے رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں انتشار پھیلانے کے لیے امریکی پالیسی نے داعش کو قائم کیا۔ ایرانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں روسی صدر کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے برسوں کا جاسوسی کا تجربہ اور فلسطینیوں پر مظالم سے حاصل ہونے والی مہارت داعش عسکریت پسندوں کومنتقل کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عسکریت پسند عراق اورشام میں مسلمان اور غیر مسلم باشندوں کو جانوروں کی طرح ذبح کررہے ہیں۔پروخانوف کا کہنا تھا کہ داعش نامی گروپ کو امریکا نے مشرق وسطیٰ میں انارکی پھیلانے کے لیے بنایا اور پھر عرب ممالک کو ڈرایا کہ اگر امریکی اڈے اور فوجی مشرق وسطیٰ میں نہیں رہیں گے تو عسکریت پسند انہیں تباہ کردیں گے۔

مزید : عالمی منظر