آسٹریلیا ‘سورج کی روشنی کی 40 فیصد گرمی کو بجلی میں تبدیل کر دی گیا

آسٹریلیا ‘سورج کی روشنی کی 40 فیصد گرمی کو بجلی میں تبدیل کر دی گیا

  



سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے شمسی توانائی کے محقیقین نے سورج کی روشنی کی 40 فیصد گرمی کو شمسی سیل کے نظام سے بجلی میں تبدیل کر لیا۔ یہ اس میدان میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ایڈوانسڈ سنٹر برائے پروٹوو وٹکس نیو ساؤتھ ویلز کے ڈائریکٹر پروفیسر مارٹن گرین نے کہاکہ یہ شمسی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ یو این ایس ڈبلیو شمسی محقیقین کی جانب سے کئی عشروں پر پھیلی تحقیق کے بعد 40 فیصد کارکردگی ایک سنگ میل ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی سڈنی میں بیرونی سٹیٹس کے دوران حاصل کی گئی جس کے بعدازاں نیشنل رنیوایبل انرجی لیبارٹری (این آر ای ایل) نے آزادانہ تصدیق کی۔ اس کام کیلئے آسٹریلین رینوایبل انرجی ایجنسی (اے آر ای این اے) نے آسٹریلیا، امریکہ انسٹیٹیوٹ برائے ایڈوانسڈ فوٹو وولسٹا ٹیکس (اے یو ایس آئی اے پی وی) کے تعاون سے فوٹو وولٹاٹیکس کی ترقی کے جریدے میں شائع کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...