سوئٹرزلینڈ میں زیر علاج ایبولا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر صحت یاب ہوگیا

سوئٹرزلینڈ میں زیر علاج ایبولا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر صحت یاب ہوگیا

جنیوا (اے پی پی) سوئٹرزلینڈ میں زیر علاج ایبولا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر صحت یاب ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت جنیوا میں زیر علاج کیوبا کے 43 سالہ ڈاکٹر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں جنہیں ان کے آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ڈاکٹرسیرا لیون میں ایبولا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران متاثر ہوئے تھے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عملہ کے 622 اہلکار متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 346 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایبولا وائرسے متاثر 6 ہزار سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...