فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

  



منیلا (اے پی پی) فلپائن کے ساحلی علاقے ٹاکلوبان میں سمندری طوفان پاگوپٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 10لاکھ سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 175 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھنے والا سمندری طوفان پاگوپٹ دارالحکومت منیلا سمیت دیگر شہروں کی جانب بڑھ گیا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے۔ پاگوپٹ کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرا دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر اور تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2013ء میں آنے والے سمندری طوفان کے نتیجہ میں 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...