قومی جوڈو ٹیم ایشین جونیئر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ہانگ کانگ جائیگی

قومی جوڈو ٹیم ایشین جونیئر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ہانگ کانگ جائیگی

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر)6رکنی قومی جوڈو ٹیم 8ویں ایشین کیڈٹ اور 15ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 11سے 14دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔ جس میں 4کھلاڑی اور 2افیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں 55کلو گرام کیٹیگری مقابلوں میں افتخار احمد 60کلو گرام میں صہیب جبکہ ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں 60کلو گرام کے مقابلوں میں ہجرت اللہ اور 90کلو گرام میں وجاہت سرور پاکستان کی نمائندگی کرینگے ان تمام کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایونٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریںگے اور کامیابی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...