چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاکستان آج تیسرا میچ آسٹریلیاکیخلاف کھیلے گا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاکستان آج تیسرا میچ آسٹریلیاکیخلاف کھیلے گا

  



 بھوبنیشور ( نیٹ نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میںپاکستان اپنا گروپ کاتیسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آج بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گا۔ اس سے قبل پاکستان کی ہاکی ٹیم نے دو میچ کھیلے اور ان دونوں میچوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا آج پاکستان کو میچ جیتنا بہت ضروری ہے اگر آج بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی تفصیلات کے مطابق 35 ویں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے چار میچز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم بھارت اور ہالینڈ آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...