اولمپکس 2016,فٹبال کوالیفائنگ انڈر 23راﺅنڈ کی میزبانی پاکستان کریگا

اولمپکس 2016,فٹبال کوالیفائنگ انڈر 23راﺅنڈ کی میزبانی پاکستان کریگا

                                                                             لاہور (سپورٹس رپورٹر )ایشین فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کو اولمپکس 2016 کوالیفائنگ انڈر 23راونڈ کی میز بانی سونپ دی ہے ،کویت ، جارڈن ،ترکما نستان،قازقستان اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین مقا بلے 23 مارچ سے 31 مارچ منعقد ہوں گے ، گزشتہ روز یہ بات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کر نل (ر ) احمد یار خان لودھی نے پر نٹ میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران بتائی ۔انھوں نے کہافٹ بال فیڈریشن کو ان حالات میں اتنی ایشیاکا اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کے انعقاد کی ذمہ داری ملنا ہماری بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کے لئے بہت خوشی کی بات ہے ، حال ہی میں ساف ویمن چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد کے بعد ہم اس ایونٹ کو بھی نہایت ہی پرو فیشنل انداز میں منعقد کروائیں گے ،سوال کے جواب میں کہنا تھا اشیاکی ان پانچ ٹیموں سے میں سے فاتح ٹیم کوالیفائی کرے گی ، انھوں نے کون سا شہر میز بان ہو گا کے سوال کے جواب میں کہا تاحال اس کا ابھی فیصلہ کر نا ہے ،کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں کسی ایک کے نام قرعہ فال نکل سکتاہے ،انھوں نے ایک اور سوال کے جواب میں انکشاف کےاکہا بد قسمتی سے پاکستان میں کسی بھی شہر میں عالمی سطح اور جدید سہو لےات سے میزین دو سٹیڈیم موجود نہیں جس بناءپاکستان کو مین کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی نہ مل سکی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...