ویرات کوہلی پہلی بار ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے
ایڈیلیڈ ( نیٹ نیوز) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلی بار ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین آج ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو مستقل کپتان ایم ایس دھونی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ وہ انگوٹھے کی انجری میں مبتلا ہیں۔ ان کی جگہ ویرات کوہلی کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
وہ پہلی بار ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔