کینیا کرکٹ ٹیم پاکستان اے کیخلاف سیریز کیلئے کل لاہور پہنچے گی

کینیا کرکٹ ٹیم پاکستان اے کیخلاف سیریز کیلئے کل لاہور پہنچے گی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)کینیا کرکٹ ٹیم پاکستان اے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے کل لاہور پہنچے گی کینیا کی ٹیم کو لاہور میں فول پروفسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور خصوصی کمانڈوز مہمان ٹیم کی حفاظت پر معمور ہوں گے ۔کینیا کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان اے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی جو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔2009ء کے بعد کسی غیر ملکی ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔کینیا کے خلاف ہوم سیریز13سے20 دسمبر تک شیڈول ہے۔پاکستان اے کی قیادت فوادعالم کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شرجیل خان، فضل سبحان، بابر اعظم، سعد علی، افتخاراحمد، محمد رضوان، انورعلی، حماداعظم، عمران خان، محمد طلحہٰ،احسان عادل، رضاحسن اورشاہ زیب احمد شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...