ورلڈ کپ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان

ورلڈ کپ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی/کولمبو( نیٹ نیوز )آئندہ سال فروری مارچ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لئےسری لنکا اور بنگلہ دیش کے ابتدائی 30رکنی دستوں کا اعلان کردیا ہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم میںمشرفی مرتضی کو ٹیم کا کپتان جبکہ مشفق الرحیم کو نائب کپتان برقراررکھا گیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم انجیلومیتھیوز ٹیم کی قیادت کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں دلشان ، لہیرتھریمان ، جے وردھنے ، اوپل تھرنگا ، دیموتھ کروناٹے ،پریان جان ، کیتھرووان لیتھن ایج، کمارا سنگاکارا ، دانیش چندیمل ،نیروشن ڈکویلا رنگا ہراتھ ، اجنتھا مینڈس ، سچتھرا سینانائیکے لکشن سنداکھل، سرنگا لکمل ،نووان کلاسکیرا شمندو ارنگا ، تھیسارا پریرا ، پرویز معروف ، نووان پرادیو ، لہیروگامیج شامل ہیں ۔