بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائی، طارق اعوان

بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائی، طارق اعوان

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ طارق اعوان نے کہا ہے کہ بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی کی وجہ سے جیت پاکستان کا مقدر نہ بن سکی جس پر پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت مایوسی ہوئی ہے لیکن قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا روشن مستقبل ہے ۔سوموار کے روزخصوصی گفتگو کرتے ہوئے طارق اعوان نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں برابر تھیں ۔لیگ میچ میں ہم نے بھارت کو شکست دی جبکہ فائنل میں بھارت جیتا ۔ فائنل میں بھارت کا ٹاس جیتنا اور ان کے بی ون کیٹگری کے بلے باز چیتن پٹیل کی بیٹنگ نے پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹاس ہارنے کی وجہ سے ہمیں گیلی وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنا پڑی جس کا بھارت نے فائدہ اٹھایا ۔بی ون کیٹیگر ی کے بھارتی بلے باز چیتن پٹیل نے بہترین بیٹنگ کام مظاہرہ کیا اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے مطلوبہ رنز کی اوسط برقرار رکھی جبکہ پاکستان کے بی ون کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر نہ تھی ۔طارق اعوان نے بتایا کہ پاکستان نے فائنل میں آخری اوور تک مقابلہ کیا لیکن قسمت بھارت کے حق میں تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...