بھارت اور آسٹریلیا آج سے پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

بھارت اور آسٹریلیا آج سے پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

  



ایڈیلیڈ( نیٹ نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا ایڈیلیڈ ٹیسٹ کو آنجہانی فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لئے پرعزم ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریزہمارے لئے آسان نہیں ہے ہم پوری محنت سے میدان میں اتریں گے اور جیتیں گے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد اور جیت کے لئے پرعزم ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتا ن نے بھی بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے جذبہ کا اظہار کیا ہے کہ پہلا ٹیسٹ سمیت سیریز اپنے نام کریں گے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسراٹیسٹ 17دسمبر سے، تیسرا ٹیسٹ 26دسمبرسے میلبورن،چوتھا ٹیسٹ 6جنوری سے سڈنی جبکہ آخری ٹیسٹ میچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی