ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں آسان نہیں لیا جائے گا ، ویلیئرز

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں آسان نہیں لیا جائے گا ، ویلیئرز

  



جوہانسبرگ ( بیورو رپورٹ ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اے بی ڈی ویلرز نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں آسان نہیں لیا جائے گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم کھلاڑی ہر ٹیسٹ میچ میں مضبوط حکمت عملی اور جیت کے جذبے سے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ویسٹ انڈیز کو شکست دیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی