فٹبالر آف دی ایئر کےلئے رونالڈو اور میسی سمیت 3 کھلاڑی نامزد

فٹبالر آف دی ایئر کےلئے رونالڈو اور میسی سمیت 3 کھلاڑی نامزد

  



 لندن ( نیٹ نیوز)سال کے بہترین فٹبالر کے لیے لیوئنل میسی اور کرسچیانو رونالڈو سمیت 3 کھلاڑیوں کو نامزد کردیا گیا ۔ فٹبال کی تنظیم فیفا کے مطابق کرسچیانو رونالڈو، لیوئنل میسی اور مینوئل نوئر میں سے کوئی ایک 2014ءکا بہترین فٹبالر منتخب ہو گا۔ بہترین فٹبالر کے ایوارڈ بیلن ڈی او¿ر کے لیے پہلے مرحلے میں 23 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

 جیتنے والے فٹبالر کا اعلان 12 جنوری کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ گذشتہ سال بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...