سکواش کھلاڑیوں کیلئے پروفیشنل کوچ فہیم گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

سکواش کھلاڑیوں کیلئے پروفیشنل کوچ فہیم گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی جدید اور سائنسی بنیادوں پر تربیت کیلئے سکواش کے معروف پروفیشنل کوچ فہیم گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبے میں کھیل کے فروغ کیلئے سکواش کورٹس اور کوچنگ کورسز اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ پی ایس اے کے سیکرٹری شیراز سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فہیم گل پاکستان میں سکواش کے واحد کوالیفائیڈ کوچ ہیں جس کے باعث ہم نے چھ ماہ کیلئے ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر تربیت اور کوچنگ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فہیم گل کے ساتھ تمام معاملات زبانی طور پر طے پاچکے ہیں ۔

جنہیں جلد باقاعدہ معاہدے کی شکل دیدی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے کھلاڑی تکنیکی اور فٹنس کے اعتبار سے بہت بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بڑے ایونٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں لہذا ہم نے انتہائی سوچ بچار کے بعد فہیم گل سے رابطہ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سکواش کا خاصا ٹیلنٹ موجود ہے جس کا اندازہ پاکستان کی ٹیموں میں پنجا ب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی تعداد سے بخوبی لگایا جاسکتاہے، ہم سکواش کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ کر رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...