پہلاٹیسٹ پوری ٹیم کے لیے دماغی جنگ ہے، رکی پونٹنگ

پہلاٹیسٹ پوری ٹیم کے لیے دماغی جنگ ہے، رکی پونٹنگ

  



میلبورن( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ٹیم فلپ ہیوزکے غم سے ابھی تک نہیں نکلی اور پہلاٹیسٹ پوری ٹیم کے لیے دماغی جنگ ہے۔رکی پونٹنگ نے کہاکہ یہ ہیوز کی موت سب کا مجموعی نقصان ہے ،انھوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی اس سے قبل ایسی صورت حال سے نہیں گذرے اس لیے پہلے ٹیسٹ میں ان کو دماغی طورپر مکمل تیارہونے میں دشواری پیش آئے گی۔ پونٹنگ نے کہا مجھے امید ہے کہ کھلاڑی باو¿نسر سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی