ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کیلئے قانون کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کیلئے قانون کا اطلاق یکم جنوری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( نیٹ نیوز ) ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے نئے قانون کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا جس کے بعد سات بار کے ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن لانس آرمسٹرانگ کی تاحیات پابندی ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا۔ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ایک اہم اجلاس میں کھیلوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے صدر جان ویہے کے اعلان کے مطابق ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں پر پابندی کی مدت چار سال کر دی ہے۔ اس سے پہلے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں پر پابندی کی مدت دو سال تھی۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔ اس اعلان کے بعد سابق امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر عائد تاحیات پابندی میں کمی کا امکان ہے۔ ممنوعہ ادویات کا جرم ثابت ہونے پر آرمسٹرانگ سے تمام ٹائٹلز واپس لے کر ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی اور اب امید ہے کہ ان پر سے اس پابندی کا خاتمہ کردیا جائے گا جس کے وہ بھی شدت سے منتظر ہیں۔